پرویز سندیلہ کی صدارت میں مسلم لیگ ن ہالینڈ کا اجلاس

دی ہیگ: پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کااجلاس زیر صدارت چیئرمین پیر سید اقرار شاہ منعقد ہوا۔

اجلاس میں صدر چوہدری پرویز علی سندیلہ، سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے، محمد خورشید مغل، محمد یونس بٹ ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، عبدالباسط خان، محمد محسن سمیت مرکزی عہدے داران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز علی سندیلہ نے کہا قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں بریت کو پاکستان کی خوشحالی اور ترقی سے تعبیر کرتے ہیں ۔

چوہدری فیصل منظور نے کہا کہ قائد میاں محمد نوازشریف کی بریت کا مطلب پاکستان کے عوام کی آزادی ہے۔

محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ قائد میاں محمد نوازشریف وزارت عظمیٰ کو چوتھی مرتبہ سنبھال کر ملک کو عمرانی اندھیروں سے چھٹکارا دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button