پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان الفت حسین،مدثر حسین اور مظہر حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم الفت سے 1کلو 260گرام چرس،ملزم مدثر سے 10لیٹرشراب اور ملزم مظہر سے 10لیٹرشراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔