دینہ
دینہ کے صحافی محمد افضل کی والدہ ماجدہ علالت کے باعث نیا بازا ر دینہ میں انتقال کر گئیں

دینہ کے صحافی اور پنجاب پریس کلب کے نائب صدر محمد افضل کی والدہ ماجدہ علالت کے باعث نیا بازار دینہ میں انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ دن اڑھائی بجے ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی گئی، نما ز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی شخصیات، سماجی، کاروباری، ڈاکٹرز، صحافیوں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔