انسان کی ساری کامیابیوں کا سہرا والدین کے بعد اساتذہ کے سر ہوتا ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے اصل معمار ہیں، زندہ اور مہذب معاشروں میں استادکو معاشرے کا سب سے قابل احترام فرد سمجھا جاتا ہے اور ان کو وہ مقام ومرتبہ دیا جا تا ہے جس کا وہ حق رکھتے ہیں۔
معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے ’’سلام ٹیچر ڈے” کی مناسبت سے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ انسان کی ساری کامیابیوں کا سہرا والدین کے بعد اساتذہ کے سر ہوتا ہے۔ بلاشبہ استاد ہی ملت وقوم کے محسن ہوتے ہیں اور ملک کا مستقل ان کے ہاتھوں پروان چڑھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل پر حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اساتذہ کے جائز حقوق منظور کرتے ہوئے اساتذہ کی نوکریوں کو تحفظ دینا چاہیے۔ سابق حکمران اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے جھوٹی طفل تسلیاں دیکر وقت گزارتے رہے ہیں۔
سید خلیل حسین کاظمی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے مسائل حل کئے جائیں تا کہ اساتذہ دلجمی کے ساتھ بچوں کی بہتر انداز میں تعلیم و تربیت جاری رکھ سکیں۔