جہلم

جہلم کے بازاروں میں غیر معیاری کاسمیٹکس کے سامان کی بھرمار، متعلقہ ادارے خاموش

جہلم: شہر اور گردونواح کے بازاروں میں موجود کاسمیٹکس سٹوروں پر غیر معیاری کاسمیٹکس کے سامان کی بھرمار، جعلی وائٹننگ کریموں کے ذریعے خواتین ، بیوٹی سیلون مالکان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مگن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرکی مارکیٹوں پلازوں میں قائم کاسمیٹکس سٹورز ، جنرل سٹورز اور شاپنگ پوائنٹس پر مختلف کمپنیوں کے غیر معیاری کاسمیٹکس اور میک اپ کے سامان کی بھر ما رہے۔ جعل ساز مختلف غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریموں اور فیس واش کے ذریعے سادہ لوح بیوٹی پارلرز و بیوٹی سیلون کے مالکان کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مصنوعات کے نام پر ناقص و غیر معیاری مصنوعات فروخت کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

رنگ گورا کرنے اور خوبصورت نظر آنے کے چکر میںبعض خوا تین اور نوجوان لڑکے لڑکیاں جلدی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ دکانوں پر غیر معیاری کاسمیٹکس کے سامان کی بھرمار کے باوجود متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button