سوہاوہ

سینئر صحافی احسن وحید کو نوسرباز گینگ کے سرغنہ کی طرف سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ صحافی برادری

سوہاوہ کے سینئر صحافی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر احسن وحید کو نوسرباز گینگ کے سرغنہ کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ڈی پی او جہلم نوٹس لے کر دھمکیاں دینے والے شخص کوگرفتارکریں اور صحافیوں کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنائیں۔ صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات کی گفتگو

تفصیلات کے مطابق راجہ طالب حسین ولد راجہ شاہنواز جو کہ گاڑی چوری اور نوسربازی سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا ملزم ہے جس کے خلاف سینئر صحافی احسن وحید کے بھائی نے پولیس تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ملزم طالب حسین سوہاوہ سے 16 گاڑیوں کے فراڈ نوسربازی کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

ملزم طالب حسین کی جمعرات کی صبح دوبئی سے اپنے موبائل نمبر سے سینئر صحافی احسن وحید کو دھمکیاں قتل کرنے اور کہا کہ اپنے بھائی کو کہو کے نوسربازی کے مقدمہ میں اس کا نام ختم کرے ورنہ تم مارے جاؤ گئے پولیس کی اتنی جرات نہیں ایک سال سے پولیس نے میرے گھر ریڈ تو دور کی بات فون کرکے بھی نہیں پوچھا۔

سینئر صحافی احسن وحید کو قتل کی دھمکیاں دینے پر صحافی حلقوں سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور ڈی پی او جہلم،آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ملزم طالب حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتارکیاجائے اور صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button