
دینہ پولیس کی موثر تفتیش کے نتیجہ میں معزز عدالت کا بڑا فیصلہ، عدالت نے تھانہ دینہ کے مشہور منشیات کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 6 سال قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 259/22 بجرم 9 سی ت پ تھانہ دینہ میں ملوث مجرم محمد ولی ولد ثمر گل ساکن ضلع پشاور کو ایڈیشنل سیشن جج راجہ امجد اقبال نے جرم ثابت ہونے پر 6 سال 6 ماہ قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
مجرم کو رواں سال 3300 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ دینہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کی بہتر انوسٹی گیشن، پراسیکیوشن کی بدولت مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔