جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان محمد اشفاق ولد محمد اسماعیل ساکن ضلع بہاولپور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 110 گرام چرس برآمد اور الطاف حسین ولد محمد یار ساکن ضلع جھنگ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان بلال احمد ولد مشتاق احمد ساکن ساکن کوتھیاں پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد اور محمد احسان ولد محمد بشیر ساکن چک مجاہد کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button