جہلماہم خبریں

لیگی قیادت نے عوامی خدمت کی بجائے کرپشن اور جھوٹ میں خوب نام کمایا۔ فراز چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فرازحسین نے کہا ہے (ن) لیگ کی قیادت نے عوامی خدمت کی بجائے کرپشن اور جھوٹ میں خوب نام کمایا۔ لندن کے محلات بارے شریف خاندان کے تضاد بیانات سب کے سامنے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر ضلع کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی یہ بات بھی سب کو یاد ہے کہ کوئی مجھے پاسپورٹ ٹرے میں رکھ کر پیش کریں تو بھی نہیں لوں گی۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے امپورٹڈ نااہل حکمرانوں نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کا پہیہ جام کیا۔ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کا بینہ جس کا حجم 75 سے بڑھ چکا ہے لیکن کارکردگی بد ترین ہے۔ مزدور کسان، سیلاب زدگان اور عام آدمی رل کر رہ گیا ہے۔ پی ڈی ایم کی بری طرز حکمرانی اور کمزور معاشی پالیسیوں نے معیشت ڈبوکر رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کر پٹ ٹولے نے اپنی کرپشن چھپانے اور لوٹ مار جاری رکھنے کے لئے نیب کے قوانین بدل دیئے اور نیب قوانین میں ترامیم سے چوروں کے لئے پھر سے دروازے کھول دیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button