دینہ

دینہ میں نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کی نیشنل بینک کے جنریٹر کی کیبل کاٹ کر فرار

دینہ میں نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کی نیشنل بینک دینہ کے جنریٹر کی کیبل کاٹ کر لے گئے، صبح بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث بینک عملہ جنریٹر سٹارٹ کرنے لگا تو دیکھا کہ کیبل غائب تھی، لوگ سارا دن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے منگلا روڈ پر قائم نیشنل بینک کے جنریٹر کی کیبل کاٹ کر لے گئے جس کی مالیت تقریباً 50ہزار روپے بتائی جاتی ہے، بینک عملہ صبح 9 بجے بجلی بند ہونے کے باعث جنریٹر سٹارٹ کرنے لگا تو دیکھا کہ کیبل غائب تھی۔

رہی سہی کسر واپڈا والوں نے نکال دی ، دن 2 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے کی وجہ سے بینک کا سارا کام بند رہا، عملہ ہاتھ پر پاتھ دھرے بیٹھا رہا اور دور دراز علاقوں سے آنے والے صارفین ذلیل و خوار ہوتے رہے۔

یاد رہے کہ نیشنل بینک کی دینہ میں ایک ہی برانچ ہونے کی وجہ سے کافی رش رہتا ہے ،پو لیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button