جہلم

جہلم میں موسم شدید سرد ہوتے ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ

جہلم: سرد موسم کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، شہر کے بازاروں سڑکوں پر ریڑھیوں، رکشوں اور دکانوں کو ڈرائی فروٹ سے سجادیا گیا۔

ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، شہری دکانوں میں سجی خشک میوہ جات کی اشیاء کو دیکھ ہی گزارہ کرنے پر مجبور ہیں، مہنگائی نے سردی کے موسم میں مہمان نوازی کے طریقہ کار کو بدل دیا۔

سردی کے موسم میں گھریلو خواتین ہوں یا کاروباری شخصیات مہمان یا دوست آنے پر ڈرائی فروٹ سے تواضع کرنے کی رسم بھی مہنگائی کی نذر ہوچکی ہے، ڈرائی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، بادام کی گری 16 سو سے2 ہزار روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

اخروٹ کی قیمت ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ، کاجو کی قیمت تو آسمان سے باتیں کر رہی ہے، چلغوزے کی قیمت بھی کاجو کی طرح 8ہزار روپے کلو سے تجاوز کر گئی ہے، سردیوں کے آغاز میں جیسے ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنا شروع کر دیتی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ڈرائی فروٹ کی کوالٹی کو چیک کر کے سرکاری طور پر نرخ جاری کئے جائیں تا کہ خشک میوہ جات کی خریداری میں عام آدمی کو مناسب ریلیف حاصل ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button