پنڈدادنخان کے سپوت اعتزاز اسلم مارتھ بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اٹک تعینات
پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے معروف سپوت اعتزاز اسلم مارتھ کی بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اٹک تعیناتی،اعتزاز اسلم مارتھ نے بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک چارج سنبھال کر کام شروع کردیا،اعتزاز اسلم مارتھ اس سے قبل محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈپٹی سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے۔ اعتزاز اسلم مارتھ کا شمار انتہائی قابل افسران میں ہوتا ہے۔
معروف کالم نگار سینئر تجزیہ کار چوہدری خادم علی مانڈلہ ،قومی اخبار کے انچارج نمائندگان عامر علی، نجی میڈیا گروپ کے انچارج نمائندگان نعمان عباسی، ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر برزگ صحافی یوسف ناز، تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں، جنرل سیکرٹری یونس شہباز، الیکٹرانک میڈیا صدر ملک نیئر اعوان، سینئر نائب صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان شکیل شیراز ایڈووکیٹ، نوجوان صحافی سلیمان شہباز، عدنان یونس سمیت صحافیوں وکلاء اور سیاسی سماجی شخصیات نے اعتزاز اسلم مارتھ کی بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اٹک تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔