سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں محکمہ زراعت اور انتظامیہ کا چھاپہ، کھاد کے سینکڑوں بیگ قبضہ میں لے لئے

سوہاوہ: محکمہ زراعت اور تحصیل انتظامیہ کا ڈھوک امب میں چھاپہ،غیرقانونی اور مہنگے داموں فروخت کرنے پرکھاد کو قبضہ میں لے لیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع سوہاوہ اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے کامیاب کارروائی کی، 450 بیگ کھاد کے برآمد ہوئے، دوکاندار کو 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے ڈھوک امب میں کھاد ڈیلر حافظ محمد شبیر مبشر چوہدری برادرز ڈھوک امب کے گودام میں غیرقانونی طورپراسٹاک کی ہوئی کھاد کے گودام پر ریڈ کر کے 450 بیگ یوریا برآمد کی۔

ڈیلرنے کھاد بغیرکسی ریکارڈ کے اور محکمہ زراعت کو اطلاع دیئے بغیر رکھی ہوئے تھی اور سٹور کھاد کو ڈی سیل نہ کیا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے غیرقانونی طورپراسٹور کردہ کھاد رکھنے پر متعلقہ ڈیلرکھاد کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا اور محکمہ زراعت توسیع اور ریونیو کی عملہ کی نگرانی میں مذکورہ بوریاں کھاد کوکاشت کاروں میں گرداوری کی روشنی میں تقسیم کرنے کا لائحہ عمل طے کیاگیاتاکہ گرداوری کی بنیاد پر حقیقی کاشتکاروں کوکھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button