جہلم

ملک محمدصادق نے تحصیل جہلم سے تحصیل چیئرمین کے لئے الیکشن لڑنے کا اعلا ن کردیا

جہلم: ملک محمد صادق آف یوکے نے تحصیل جہلم سے تحصیل چیئرمین کے لئے الیکشن لڑنے کا اعلا ن کردیا۔

ایک ملاقات میں ملک محمد صادق آف یوکے نے بتایا کہ میں بلدیاتی الیکشن بطور تحصیل چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہے، مجھے سیاست کا شوق نہیں اور نہ ہی شہرت کی طلب ہے، میرا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔

انہوں نے اپنے پیش کردہ منشور پر سرسری بیان میں کہا کہ صحت، تعلیم، انفر اسٹرکچر پر ہنگامی اور انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، تجاوزات کا خاتمہ، سکولوں کی اپ گریڈیشن، اولڈ پیپلز ہوم، پارکس، کھیل کے میدان، غیرقانونی رکشہ جات کے خلاف گرینڈ آپریشن، سڑکوں کی مرمت اور خاص کر تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات میرے منشور کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر جو حکومت مجھے اعزازیہ دے گی وہ بھی عوام کی ترقی اور خوش حالی پر لگاؤں گا اور ایک سال کے بعد تحصیل کی آمدن اور اخراجات کو پبلک کروں گا تا کہ وہ عوام کو پتہ چلے ان کو دیا ہوا پیسہ کہاں خر چ ہوا اور عوام کو کیا فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے عوام گواہ ہیں میں نے پہلے بھی اپنی پاکٹ سے پیسے خرچ کرکے عوام کے لئے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button