
دینہ کے نواحی علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث کریانہ سٹور میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کے بلند شعلوں نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ساگر ی میں اسد علی سپر سٹور کے مالک بابو عرفان کی دوکان میں رات 3 بجے کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
دوکان میں پڑی دالیں، صابن، آٹا، چینی، گھی، ڈائپر، شیمپو، سگریٹ سمیت دیگر اشیاء لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی۔