جہلم

ضلع جہلم میں ڈینگی کے وار جاری، 13 مثبت کیس رپورٹ

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

سی او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے ہفتہ وار اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 13 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 110 آوٹ ڈور مقامات اور 23 ان ڈور مقامات سے ڈینگی لارواہ برآمد ہوا ہے۔
ضلع جہلم میں ڈینگی کے وار جاری، 13 مثبت کیس رپورٹ
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے پوری طرح الرٹ رہیں اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے اپنے ٹارگٹس کو بخوبی پورا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کوریج کو سوفیصد یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنائیں تاکہ اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکے۔ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تا کہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button