
جہلم: سابق ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز تعینات کر دیا گیا۔ راؤ پرویز اختر ایک متحرک آفیسر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خاص افسران میں شامل ہوتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے سینئر اور متحرک آفیسر سابق ڈی جی ہاؤسنگ ، ڈی جی انڈسٹریٹریز راؤ پرویز اختر کو فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشن پنجاب(ڈی جی پی آر) تعینات کر دیا ہے ، جبکہ ان کے پیشرو گریڈ 18 کے آفیسر افر از احمد کو واپس اپنے آبائی محکمے میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
نئے تعینات ہونیوالے ڈی جی پی آر راؤ پرویز اختر اس سے قبل پنجاب ہاؤسنگ فاونڈیشن اور ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں وہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خاص افسران میں شمار ہوتے ہیں، وہ ایک قابل متحرک آفیسر کے طور جانے جاتے ہیں۔