دینہاہم خبریں

عمران خان پر حملہ نہیں بلکہ پوری قوم پر حملہ کیا گیا ہے۔ راجہ یاور کمال

دینہ: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف دینہ میں ایم پی اے راجہ یاور کمال کی قیادت میں پی ٹی آئی نے احتجاج کیا، احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم پی اے راجہ یاور کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عمران خان پر حملہ نہیں بلکہ پوری قوم پر حملہ کیا گیا ہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے لیکن یہ لوگ نہیں جانتے کہ پوری قوم اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر کچھ ہو جاتا تو قوم نے پاکستان کے غداروں کو نہیں چھوڑنا تھا، امپورٹڈ حکومت اس وقت گھبراہٹ کا شکار ہے اور صرف اور صرف اپنے مفاد کے لیے ایسے حربے استعمال کر رہی ہے ہم ان کو کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button