جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس میں ڈیسکورینگ ایکسپورٹ مارکیٹ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جہلم: سمیڈا کے تعاون سے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئیر افتخار ہال میں ڈیسکورینگ ایکسپورٹ مارکیٹ کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس میں انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ٹریڈ رمحمد ادریس اصغر نے شرکاء کو ایکسپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاہک کو کیسے اپروچ کیا جا سکتا ہے اور بیرون ممالک میں کون سی پروڈکٹ کی کتنی ڈیمانڈ ہے اور ایکسپورٹ کے حوالے سے متعدد طریقے کار بتائے۔

نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خافظ غلام مصطفیٰ نے رخسار احمد ڈپٹی ڈائریکٹر سمیڈا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری حضرات کے لئے انتہائی اہم موضوعات پر سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں۔

سیمینار کے شرکاء میں ایگزیکٹو ممبر زاہد عمران چوہان،ایگزیکٹو ممبر اسحاق ڈار، ایگزیکٹو ممبر زین العابدین، سابق صدر چوہدری شکیل، سابق ا یگزیکٹو ممبر نوید طالب، صاف پانی کمیٹی کے چیئرمین ندیم عاشق بنگال اور دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button