جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنا کر کاشتکارگندم کی بھرپور پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ چوہدری مقصود

جلالپورشریف: ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع جہلم چوہدری مقصود نے جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے جلالپور شریف اور پنن وال کا دورہ کیا۔
چوہدری مقصود احمد نے جلالپورشریف اور پنن وال میں کھاد ڈیلرز کی دوکانوں کو چیک کیا اور مختلف کھادوں کے نمونہ جات بھی حاصل کئے تاکہ کاشتکاروں کوربیع کی فصلات کی کاشت کیلئے معیاری کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
زیادہ گندم آگاہی مہم 2022-23 کے تحت جلال پورشریف میں سپیشل فارمر ٹریننگ میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں گندم کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بھی بتائی گئی اور ریلی بھی نکالی گئی۔
مزید برآں پنڈی سیدپور میں محمد اشرف اور رحمت خان وٹو کو کھادیوریا کی زائد ریٹ پر فروخت پردس ہزار جرمامہ کیا، اس کے علاوہ زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے کھاد ڈیلروں 24 ہزار جرمانے کئے گئے۔
زیادہ گندم آگاہی مہم کے تحت چوہدری مقصود نے سید ابرار حسین شاہ گاؤں آئمہ باری تحصیل جہلم میں بھی سپیشل ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا اور کاشتکاروں کو بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کیاگیا۔
بعدازاں ریلی کا انعقاد کیاگیا، یونین کونسل سنگھوئی میں میں بھی اعجاز احمد کاشتکار کے ڈیرے پربھی سپیشل ٹریننگ میٹنگ کاانعقاد کیاگیااور گندم کی پیداواری پر آگاہ کیاگیا۔