جہلم

سٹی ہاؤسنگ ڈیلرز ایسوسی ایشن جہلم کے الیکشن ملتوی

جہلم: سٹی ہاؤسنگ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے9 دسمبر کو ہونے والے الیکشن تین ماہ کے لئے ملتوی کر د یئے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ کے علامیہ کے مطابق سول جج کی طرف سے ملنے والے نوٹس اور سٹی ڈیلز ز کے آپس میں لین دین کی شکایات اور درخواستیں موصول ہو نے پر الیکشن ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا پڑا کہ اس ماحول میں الیکشن کرانا ناممکن ہو گااس لیے چھ رکنی کمیٹی بنائی گئی جو ووٹر ز لسٹ اور آپس میں لین دین کے معا ملات کے ساتھ ہیڈ آفس کے معا ملات کو تین ماہ میں درست کرے گی۔

کمیٹی تین صدارتی امیدوار عاطف بھٹہ، عامر سہیل، کرنل شمیم اور تین دیگر ممبران چوھدری خورشید، الیاس ڈار، اور چوھدری طلعت پر مشتمل ہو گی۔6ممبران پر مشتمل کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

یاد رہے سٹی ہاؤسنگ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے الیکشن کے حوالے سے گزشتہ دو ماہ سے تین گروپوں کی کمپین زوروں پر تھی، بڑے بڑے جلسے منعقد ہو رہے تھے، میٹگز کی جا رہی تھی۔ ہر گروپ اپنے جیتنے کے دعوے کر رہا تھا اور 2 دن بعد الیکشن ہو نے تھے جب الیکشن کمیشن کی جانب یہ فیصلہ کیا گیا ۔

سٹی ہاؤسنگ جہلم میں اندرون اور بیرون ملک سے اربوں روپے کی انوسمنٹ ہے ہزاروں لوگوں کو روزگار اس سے جڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button