
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 30 ملزمان اسلحہ، منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اور تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر20 پتنگ باز/ فروش ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 682 پتنگیں معہ 30 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کی۔ پولیس تھانہ سٹی کی کارروائی کے دوران ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے مزاحمت کی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مزاحمت کی دفعات شامل کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے ملزم اسامہ خالد ولد خالد بٹ اور رضوان امین ولد محمد کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے سامان آتش بازی اور موقعہ سے پسٹل 30 بور کے 13 عدد چلیدہ خول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے 2 ملزمان محمود عرف مودا ولد محمد بلوچ اور قیصر کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم جہانزیب ولد اورنگزیب ساکن ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان زبیر ولد محمد افضل ساکن ضلع منڈی بہاؤ الدین کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ 165 راونڈز برآمد اور محمد افتخار ولد محمد ریاض ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد بلال ولد محمد الیاس ساکن کوہالہ سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نوید اختر ولد جہانگیر اختر ساکن پنچور سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 370 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔