
جہلم: تاجر برادری ملک کی معیشت میں اہم ستون ہے جس کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے جبکہ شہریوں کو بہترین اور پر امن ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ان خیا لات کا اظہار ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ جہلم اور مرکزی انجمن رجسٹرد لور گروپ کے دونوں گروپوں سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع میں مجموعی سکیورٹی، ٹریفک کے مسائل اور دیگر اہم معا ملات پر بات چیت ہوئی۔
اجلاس میں مرکزی انجمن رجسٹرڈ لور گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری،سرپرست اعلی ظہور عالم بٹ،چیئرمین حاجی محمد سعید،صدر نیا بازار ناہید خان، وائس چیئرمین شیخ ذوالفقار علی کاشف،شیخ محمد احسان،ناصر ڈار،ندیم اختر، شعیب محمد احسان،فخر الحق سیٹھی،عامر سلیم میر جبکہ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ جہلم کے صدر ملک اقبال اعوان، سرپرست اعلی شیخ محمد جاوید،جنرل سیکرٹر ی عبدالرشید بٹ، ملک اشرف محمود، تیمورنعیم، خلیق الزمان، طارق مسعود، چوہدری شعیب احمد کے علاوہ دیگر عہد ہ دار موجود تھے۔
تاجروں نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے ہم سب مل کر اس کو امن کا گہوراہ بنائیں گے۔ تاجروں نے پہلے بھی ضلع کے ساتھ ساتھ شہر میں امن کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور پولیس کی معاونت سے تاجروں کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں، یہ مشن جاری رہے گا۔