جہلم

معاشرے کی مثبت تبدیلی کے لئے میڈیا کے کردار کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مرزا محمد سعید

جہلم: میڈیا ملک کا چوتھا ستون اور معاشرتی نظام میں بہتری کے لئے مثبت کرداروں کی نشاندہی اور معاشرے کی مثبت تبدیلی کے لئے میڈیا کے کردار کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا۔

ان خیالات کا اظہار ڈی او انڈسٹری مرزا محمد سعید نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، جبکہ وفد میں شامل عامرکیانی ، چوہدری عامر غفور، چوہدری دانیال عابد، چوہدری مہربان حسین ، سید ناصر حسین شاہ، مرزاقاسم بیگ تھے۔

ڈی او انڈسٹری نے کہا کہ ضلع جہلم کے صحافی مثبت رپورٹنگ کرکے صحافت کو پروان چڑھا نے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس سے علاقائی مسائل کی نشاندہی کرنے اور ارباب اختیار کی توجہ مرکوز ہونے کی وجہ سے مسائل حل ہو رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button