دینہاہم خبریں

دینہ میں 3 مسلح ڈکیت مشہور بیکری سے 9 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار

دینہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ، 3نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکو جی ٹی روڈ واقع بیکری میں داخل ہو کر مالک کو اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا کر ساڑھے 9لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ، ڈاکو بڑی دلیری کے ساتھ بیکری میں داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کر دی ، ڈاکوؤں نے ماسک پہنے ہوئے تھے ، بیکری کے ملازمین کو باہر نکال دیا ، لوٹ مار کے بعد ڈاکو موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
دینہ میں 3 مسلح ڈکیت مشہور بیکری سے 9 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار
تفصیلات کے مطابق دینہ میں ڈکیتی کی ایک اور دلیرانہ واردات 3نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے رات سوا 10بجے کے قریب جی ٹی روڈ دینہ پر واقع حاجی بیکری میں داخل ہو گئے ، ڈاکوؤں نے داخل ہوتے ہی بیکری کے مالک محمد علی ولد محمد بنارس سکنہ مغل آباد دینہ سمیت تمام ملازمین کو یر غمال بنا لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے لوٹ مار شروع کر دی۔

ڈاکوؤں نے بیکری کے تمام ملازمین کو بیکری سے باہر نکال دیا اور مالک کو یرغمال بنا کر ساڑھے 9لاکھ کی نقدی چھین لی ، ڈاکوؤں نے باآسانی کے ساتھ لوٹ مار کی اور موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ڈاکوؤں نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر ، ایس ایچ او تھانہ دینہ انچارج پولیس سٹی چوکی بھاری نفری سمیت پہنچ گئے اور مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button