جہلم

وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے حلقہ این اے 67 میں نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔ چوہدری رضوان منور

جہلم: وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے حلقہ این اے 67 میں نمائندگی کا حق ادا کر دیا ،چوہدری فواد حسین کے ترقیاتی منصوبوں نے ثابت کر دیا ہے کہ این اے 67 کی عوام کا فیصلہ درست تھا۔

ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت چوہدر ی رضوان منورنے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری ، چیف کوآرڈینٹر چوہدری فراز حسین علاقہ کے مسائل کو ترجیح بنیادیوں پر حل کروا رہے ہیں ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حلقہ این اے 67 کے عوام نے جو فیصلہ 2018 کے عام انتخابات میں کیا تھا وہ بالکل درست ہے۔

انہوںنے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان، تحصیل جہلم کے عوام کو سب سے بڑا مسئلہ سفری سہولیات کی عدم دستیابی تھی ، وفاقی وزیر نے چیف کوآرڈینٹر فراز حسین چوہدری کی نشاندہی اور حلقہ این اے 67 کے عوام کے درینہ مسائل کو حل کروانے میں پیش پیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لِلہ انٹر چینج تا جہلم 2 رویہ سڑک کی منظوری کے بعد F.W.O نے باقاعدہ کیمپ قائم کرکے سڑک کی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا ہے ، 2 رویہ سڑک کی منظوری اور کام کے آغاز پر تحصیل پنڈدادنخان ، تحصیل جہلم کی عوام نے وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری اور چیف کوآرڈینٹر فراز حسین چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چوہدری رضوان منور کاکہنا ہے کہ 2 رویہ سڑک کے ساتھ ساتھ شہر کی اندرونی سڑکوں اور مضافاتی علاقوں کی رابطہ سڑکوں کا کام بھی جاری ہے انشاء اللہ 2023 کے انتخابات سے قبل ضلع جہلم کی عوام کے مسائل حل ہو چکے ہونگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button