جہلم

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا موبائل ایپ 15 دسمبرکو لانچ کرنے کا حتمی فیصلہ

جہلم: پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے تیار کی جانے والی موبائل ایپ رواں ماہ 15 دسمبرکو لانچ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیاگیا، اس سلسلے میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے موبائل ایپ کے حوالے سے آگاہی کی تشہیر شروع کر دی ہے۔

محکمہ مال کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل ایپ کی مدد سے 2 فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو آن لائن رجسٹرڈ کیا جا سکے گا، علاوہ ازیں شہری اپنی جائیداد کی رجسٹری کا ریکارڈ گھر بیٹھے آن لائن دیکھ سکیں گے اور کرائے ناموں کا اندراج بھی آن لائن ہو سکے گا۔

لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اپنی ایپ کو پنجاب پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سے منسلک کر دیا ہے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے تیار کی جانے والی ایپ 15 دسمبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں اتھارٹی نے موبائل ایپ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ موبائل ایپ کی مدد سے دو فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو آن لائن رجسٹرڈ بھی کیا جا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button