
جہلم میں جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار آرمی آفیسر شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن محمد بن بلال راولپنڈی سے گوجرانوالہ جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر کالاگوجراں کے قریب کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کیپٹن محمد بن بلال موقع پر شہید ہو گئے۔
شہید کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقہ روانہ کردیا گیا۔