جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری ملزم سمیت 5 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری ملزم سمیت 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم محمد ابوبکر ولد فیاض حسین ساکن سرائے عالمگیر ضلع گجرات کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1 عدد الیکٹرانک سموکنگ شیشہ معہ 2 عدد فلیور برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ فرش محمد صابر ولد روشن دین ساکن سلیمان پارس جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 100 پتنگیں معہ 4 عدد دھاتی ڈوریں اور حیات وزیر ولد میاں خلیل ساکن باڑہ ضلع خیبر ایجنسی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 150 عدد پتنگیں معہ 5 عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

سب انسپکٹر مظہر حسین انچارج سی آئی اے سٹاف جہلم اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 59/21 بجرم 406 ت پ مورخہ 01/04/21 میں ملوث کیٹگری B کا اشتہاری ملزم گل داد خان ولد علی حیدر ساکن میرپور آزاد کشمیر کو گرفتار کیا۔

مزید کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم غلام مصطفی ولد شہزاد قمر ساکن بڑا گراں دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 420 عدد پتنگیں برآمد کر کے تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button