جہلم

ایدھی سنٹر جی ٹی ایس چوک جہلم نے سیلاب سے متاثرین کے لئے امدادی سامان اکٹھا کر لیا

جہلم کی دیگر فلاحی سماجی تنظیموں کی طرح جی ٹی ایس چوک میں واقع ایدھی سنٹر نے بھی پاکستان بھر کے سیلاب سے متاثرین کے لئے مختلف قسم کا امدادی سامان اکٹھا کر لیا ہے۔

سامان میں راشن،صاف پانی کی بوتلیں،موسم سرما اور موسم گرما کی مناسبت سے کپڑے، رضائیاں، کمبل اور ضروریاتِ زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔ آج سرکلر انچارج ایدھی سنٹر ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے ڈاکٹر شاہد تنویر اور سیدہ شاہدہ شاہ سمیت ایدھی سنٹر جی ٹی ایس چوک جہلم کا دورہ کیا اور تمام امدادی سامان کا جائزہ لیا۔

ایدھی سنٹر کے سپر وائزر سہیل کیانی اور متعلقہ کلرک نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرین کی امداد کی مد میں تقریباً چھ لاکھوں روپے کا عطیہ بھی جمع ہو چکا ہے۔ امدادی سامان کی ترسیل کے سلسلے میں باہمی مشاورت سے یہ طے پایا گیا کہ یہ سامان جہلم کی معروف سماجی فلاحی تنظیم ”جہلم فورم جہلم برانچ” اور افواج پاکستان کی وساطت سے بھیجا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button