معمر اخبار فروش محنت کشوں کو بھی سرکاری الاؤنس فراہم کیا جائے۔ کامریڈ محمد ابرار

پڑی درویزہ: معمر اخبار فروش محنت کشوں کو بھی سرکاری الاؤنس فراہم کیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار اخبار فروش یونین سوہاوہ کے صدر کامریڈ محمد ابرار نے تمام اخبار فروش محنت کشوں کے ساتھ مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے فروغ کی وجہ سے پرنٹ میڈیا یعنی اخبارات کی سیل بہت کم ہو گئی ہے تاہم نیوز ایجنٹ اپنی آمدنی کے مطابق مالی تعاون کرتے ہیں لیکن مہنگائی کے اس طوفان میں معمر اخبار فروش کوئی جسمانی محنت کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
اخبار فروش یونین سوہاوہ کے صدرکامریڈ محمد ابرار نے ایک اخباری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،بڑے اخبار مالکان میر شکیل الرحمن، رمیضہ مجید، سلطان لاکھانی ، میاں عامر، مہتاب عباسی ، جنرل سیکریٹری اخبار فروش یونین راولپنڈی ٹکا خان سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے طویل عرصہ سے اخبار فروشی کے شعبہ سے سے وابستہ معمر اخبار فروشوں کو ماہانہ سرکاری الاؤنس فراہم کیا جائے تا کہ اس مہنگائی کے بے ہنگم دور میں یہ محنت کش طبقہ بھی اپنے خون اور جسم کا رشتہ قائم رکھ سکیں اپنی خاندانی ذمہ داریاں آسانی سے نبھا سکیں۔