جہلماہم خبریں

جہلم کی اہم روحانی شخصیت ہزاروں افراد کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شرکت کا اعلان کرے گی۔ چوہدری تسنیم ناصر

جہلم: جہلم کی اہم روحانی شخصیت ہزاروں افراد کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شرکت کا اعلان کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کو بحران سے نکالنے کےلیے پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے، تمام پاکستانیوں کےلیے بلاول بھٹو زرداری امید کی کرن ہے۔

چوہدری تسنیم ناصر نے کہاکہ لانگ مارچ جب جہلم پہنچے گا تو اس وقت بہت سے لوگ دوسری سیاسی جماعتیں چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ان میں جہلم کی بہت بڑی گدی کے سجادہ نشین اپنے ہزاروں مریدین اور برادری سمیت بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جہلم پہلے کی طرح ایک بار پھر منی لاڑکانہ بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button