جہلم
محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم نے سماجی اور رفاعی تنظیموں کی مدد سے امدادی سامان سیلاب زدگان کیلئے بھجوایا

جہلم: محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع جہلم نے سماجی و رفاعی تنظیموں (رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن، الفلاح سنٹر، خیرالناس تنظیم جادہ، المرکز کونسل، اولڈ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی اور فلاحی کمیٹی مجاہد آباد) کی مدد سے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک ٹرک اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کے لیے بھجوایا۔
سامان میں کھانے پینے کی تمام اشیاء مثلاً آٹا، چاول، چینی، دالیں، مرچ، مصالحہ جات، منرل واٹر، واٹر کولر، کراکری سامان اورکپڑے وغیرہ موجود تھے۔
اس موقع پر چوہدری واجد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جہلم اور سہیل ناصر، سوشل ویلفیئر آفیسر جہلم نے اس کار خیر میں حصہ ڈالنے والی تمام تنظیموں اور خصوصی طور پر عبدالرشید سرپرست فلاحی کمیٹی مجاہد آباد جہلم اور ان کی ٹیم ممبرزکا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی نگرانی میں اس کار خیر کو سر انجام دیا۔