پنڈدادنخان: پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی حمایت کا اعلان کر دیا

پنڈدادنخان میں آزاد امیدواروں کا سیاسی ا کٹھ، PTI کے رہنماؤں چوہدری آفتاب ساہی گروپ اور چوٹالہ سے کرنل شوکت گروپ نے NA-67 کے آزاد امیدوار چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد جٹ رئیس اعظم آف اعظم پور کے ڈیرہ پر بڑا سیاسی اکٹھ ہوا جس میں حلقہ پی پی 26 جہلم سے یونین کونسل سنگھوئی سے سابق نائب ناظم ڈاکٹر نثار گروپ، کھائی کلیاں سے چوہدری مناظر حسین گروپ، بجوالہ سے ملک شکیل، راجہ رفیع گروپ، گوڑھا سلیم سے چوہدری ارشد گروپ نے غیر مشروط طور پر آزاد گروپ کے امیدوار برائے ایم این اے حلقہ NA-67 چوہدری عابد جوتانہ کی حمایت کااعلان کردیا۔
نوگراں سے سابق ڈائریکٹر پی ٹی وی کامران مغل گروپ، رجروٹ سے ملک رضوان دانی گروپ، نکہ سے سابق کونسلر ملک اسحاق گروپ، چوٹالہ سے مرزا افضال نمبردار گروپ، کوٹلی سیداں سید سبطین جعفر گروپ، پی ٹی آئی کے رہنما سابق امیدوار ایم این اے محمود مرزا جہلمی جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے انہوں نے غیر مشروط طور پر آزاد گروپ کے امیدوار برائے ایم این اے حلقہ NA-67 چوہدری عابد جوتانہ کی حمایت کااعلان کردیا۔
اس اکٹھ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ضلع ناظم راجہ قاسم علی خان، مسلم لیگ ن کے ضلع نائب صدر کرنل (ر) زاہد شیرازی، سابق چیئر مین کھیوڑہ ملک مصدق نے ماضی میں پارٹی کی جانب سے غلط امیدوار کے انتخاب پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چوہدری خالد جٹ نے تمام شرکا ء کے لیے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔