جہلماہم خبریں

جہلم میں ٹریکٹر ٹرالی اور شہہ زور گاڑی میں تصادم، 2 افراد شدید زخمی

جہلم: جی ٹی روڈ جہلم پر ٹریکٹر ٹرالی اور شہہ زور گاڑی میں تصادم، 2 افراد شدید زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ فوجی مل کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی اور شہہ زور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ میں شہہ زور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button