پنڈدادنخاناہم خبریں

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع جہلم کا ایک اور نوجوان مادر وطن پر قربان

پنڈدادنخان: شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع جہلم کا ایک اور نوجوان مادر وطن پر قربان، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سوڈی گجر کے رہائشی ایف سی (فرنٹیئر کور) کے لانس نائیک بابر حفیظ عاصم شہید ہو گئے۔

شہید بابر حفیظ عاصم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی اور شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل بھی بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جہلم کے علاقہ سنگھوئی کا رہائشی پاک فوج کا سپاہی زین اور ہون موہالا کا رہائشی سپاہی محمد ظفر اقبال شہید ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button