
جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر حسین ساکن علی پور سوہاوہ کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز اور 350 گرام چرس برآمدکی۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان محمد رمضان ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز جبکہ دانیال آصف ساکن واڑہ بلند خان پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمدکئے گئے۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل نوازساکن کھائی کلیہ کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے خنجر دودھاری برآمد کیا۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم وقاص مسیح ساکن کرسچن کالونی جہلم کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمدکی گئی۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شاذہیب ساکن ضلع لوئر دیر کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمدکی گئی۔
تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم یوسف مسیح ساکن ڈھوک جمعہ جہلم کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے 22 بوتلیں شراب برآمدہو ئی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔