جہلم

نوجوانوں کی ابھرتی ہوئی آواز راجہ زاہد عزیز خان امیدوار این اے 60 جہلم کی موڑہ لال آمد

جہلم: نوجوانوں کی آواز راجہ زاہد عزیز خان امیدوار این اے 60 جہلم چوہدری فیضان افضل انقلابی موڑہ لال کے بھائیوں کی دعوت پر آمد، چوہدری ریاض چوہدری عمران قالب چوہدری حاجی ضمیر چوہدری نوید چوہدری حسنین چوہدری عابد علی چوہدری حمید چوہدری ریاست چوہدری افضال احمد چوہدری تسلیم چوہدری عبدالغفار اور چوہدری اختر علی نے راجہ زاہد عزیز خان اور چوہدری فیضان افضل انقلابی کا شاندار استقبال کیا۔

راجہ زاہد عزیز خان نے کہا کہ جو شعور اور آگہی کا دور اب شروع ہوا ہے اس سے نئی صبح کا سورج طلوع ہو گا جس کی کرنیں صرف اپنے من پسند لوگوں پر نہیں پڑیں گی بلکہ اس خوبصورت صبح کی روشنی ہر انسان کے لیے ہوں گی ان کا مستقبل روشن ہو گا۔ 75 برسوں سے برادریوں اور قبیلوں میں تقسیم ہوئی قوم اب ایک مقصد پر ہیں وہ مقصد محروم و مجبور لوگوں تک ان کے حقوق پہنچانا ہے اور اللہ پاک کی رضا کے لیے کام کرنا ہے۔

موڑہ لال کے بھائیوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے علاقے اور ملک کے لیے بھرپور کام کریں گے اور عمران خان کے نیک مقصد کو پورا کریں گے اور عمران خان کے نظریے اور سوچ پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 40 برسوں سے چند خاندان جو ہم پر مسلط ہیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے وہ ہی چہرے اور پارٹیاں بدل بدل کر ہم پر مسلط ہیں ہماری تیسری نسل اب چند خاندانوں کی غلام نہیں رہ سکتی اب نئی سوچ ہوگی تو نیا نظام ہو گا اور ہم سب مل کر اپنی آنے والی نسلوں کے خوبصورت مستقبل کے لیے کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button