جہلم

6 ستمبر کا دن پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی یاد دلاتا ہے۔ راجہ سجیل ظفر کیانی

جہلم: 6 ستمبر کا دن پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی یاد دلا تا ہے، بھارتی افواج نے پاکستان پر حملہ کیا توپاک افواج ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہو گئے اور دشمن کے چھکے چھوٹ گئے۔

ان خیا لات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جہلم کے راہنما راجہ سجیل ظفر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ بھول گیا تھا کہ اس نے پا کستان کے بہادر بیٹو ں کو للکارا ہے بہادر بیٹوں نے دھرتی کی حفا طت کے لئے جا نیں قربا ن کر دیں مگر دشمن کے سب خواب چکنا چور کر دئیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستا نی شاہین ایسے بھپرے کے بھارتی فو جوں کو نا کوں چنے چبوا دئیے اور انھیں بھا گنے پر مجبور کر دیا ۔یو م دفاع پاکستا ن اس حقیقت کا اعلان ہے کہ شہیدوں کا لہو وہ نور ہے جس سے قوموں کے مستقبل سنورتے ہیں پاکستانی قوم بھی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستا نی قوم بہادر ہے اور پاکستان کی حفاظت کرنا جانتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button