جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور پتنگیں برآمد

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 7 پتنگ فروش اور پتنگ باز ملزمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 پتنگ فروش ملزمان بلال، احمد، عبدالرحمٰن اور ابرہیم کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 37 پتنگیں برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 پتنگ باز ملزمان ریحان، تیمور اور عدیل کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 7 پتنگیں معہ ڈور برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عدیل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان شمریز اور منظور کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ 2 پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔