جہلم

یوٹیلیٹی سٹورز پر ملٹی نیشنل برانڈڈ کمپنیوں سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ راجہ قیصر

جہلم: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ریجنل منیجر راجہ قیصر نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر طلب اور رسد میں بہتری لانے اور برانڈڈ اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے برانڈڈ اشیا ء کی قیمتوں میں حکومت نے اضافہ کر دیا ہے تاہم یہ اضافہ برانڈڈ کمپنیوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو سامان سپلائی کرنے والی مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل برانڈڈ کمپنیوں سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے۔ ان اشیا کی قیمتیں گزشتہ7 ماہ سے مستحکم رکھی گئی تھیں ، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن خود مینوفیکچرنگ یا پروڈکشن نہیں کرتا بلکہ ملک کی ما یہ ناز اور سرٹیفائیڈ برانڈڈ کمپنیوں سے خریداری کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب خام مال کی قیمتوں ، پروڈکشن چارجز اور ٹرانسپورٹیشن چارجز میں اضافہ ہوتا ہے تو پروڈکٹ کاسٹ بھی بڑھتی ہے جس کیوجہ سے قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button