جہلم
یوم دفاع؛ پاک فوج نے دشمن کے چھکے چھڑا دئیے۔ چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: 6 ستمبر کادن پاکستان کے بہادروں اور نڈر بیٹو ں کی یاد میں منا یا جا تا ہے جنہوں نے وطن عزیز کی بقاء و سلا متی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ۔
ان خیا لا ت کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف جہلم چوہدری غلام احمد زمرد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج محب وطن ہو نے کا ثبوت دیا اور پوری دنیا کو یہ با ور کرایا کہ پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا بھی تو اس کو نیست و نا بود کر دیا جا ئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہیں ہم اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیںجنہوں نے ملک کے دفاع کی خاطر خون کے نذرانے پیش کئے مگر ملک وقوم پر آنچ نہیں آنے دی ۔