پنڈدادنخانتارکین وطن
حلقہ پی پی 27 سے امیدوار بیرسٹر تیمور نواز جٹ کی میاں نواز شریف سے اہم ملاقات

پنڈدادنخان: حلقہ پی پی 27 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ نوجوان ملکی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، نوجوان کو اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے گزستہ روز لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی، بیرسٹر تیمور نواز جٹ کا خاندان نظریاتی مسلم لیگی شمار ہوتا ہے جبکہ تحصیل پنڈدادنخان میں رفاعی سماجی حوالوں سے شہرت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے حلقہ پی پی 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔