جہلمجلالپور شریف

ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی برسی، ڈی پی او جہلم اور ڈی سی منڈی بہاؤالدین کی قبر پر حاضری

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی سی منڈی بہاؤالدین شادہ عمران مارتھ نے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 26 ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سگھرپور جلالپور شریف میں ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی لحد پر حاضری دی اورسلامی پیش کی، ڈی پی او جہلم اور ڈی سی منڈی بہاؤالدین نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اوردرجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔

ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کو 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانولہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا، آپ کی بے مثال بہاردی کے اعتراف میں گوجرانوالہ پولیس لائنز کو آپکے نام کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید ایک بہادر اور نڈر آفیسر تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں، شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء پولیس ہمارا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button