
دینہ: فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان جب بھی کال دے گا جہلم میں سب سے پہلے گرفتاری میں دوں گا ، رانا ثناء اللہ اور بھارتی وزیر خارجہ میں کیا فرق ہے گولیاں مارنے کا سر فخر سے کرتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لدھڑ دینہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام ہندوستان میں ہو رہا ہے جو شخص حقوق کی بات کرتا ہے اسے کہتے ہیں کہ تم سے شراب برآمد ہوئی ہے نو مہینوں سے غیر آئینی حکومت لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اب اس حکومت کا لمبا عرصہ نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت کو تباہ و برباد کر دیا گیا، مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے ہم پر جعلی مقدمے بنائے جا رہے ہیں، اصلی مقدمے نواز شریف اور شہباز شریف پر ہیں جو ملک سے عوام کے اربوں روپے لوٹ کر لے گئے ہیں ، ہمارے اوپر جعلی مقدمے بنائے گئے ہیں تاکہ ان کی آواز بند کر سکیں جہلم کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہی کیا جا رہا ہے رات کے اندھیروں میں یہ لوگوں کے گھروں میں گھستے ہیں اس حکومت کے آخری چند مہینے ہیں یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں پہلے آپ نے پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق سلب کیے پھر آپ نے شہباز گل ، اعظم سواتی اور پھر فواد چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنا یا ، کیا یہ ڈر گئے ہیں ؟ خدا سے ڈرو جب لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور تمہیں بھاگنے کے لیے جہاز بھی نہیں ملے گا۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد، جنرل سیکر ٹری فراز چوہدری، چوہدری فوق شیر باز، مرزا جمشید اشرف اور چوہدری ضمیر نے بھی خطاب کیا۔