صدر پاکستان انتخابی نتائج میں تاخیر پر قوم کو اعتماد میں لیں، افضل چوہدری

لندن: صدر پاکستان انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں، اس بات اظہار پاکستان اوورسیز ڈائسپورا کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تنظیم کے چیئرمین افضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان اوورسیز ڈائسپورہ نے آٹھ فروری کو ہونے والے الیکش کے نتائج میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیاہے کہ قوم کو مزید تقسیم ہونے سے پہلے صدر پاکستان قوم کو اعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی مادر وطن کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ مگر انہیں یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے، آٹھ فروری کا الیکشن نہایت امن و امان اور منظم طریقے سے منعقد کروایا گیا مگر رزلٹس کی تاخیر سے لوگ ذہنی کشمکش کا شکار ہو چکے ہیں۔ قوم جو طویل عرصہ سے الیکشن کی منتظر تھی ۔ اسے ایک بار پھر رزلٹ روک کر کنفیوژ کر دیا گیا۔

افضل چوہدری نے کہا کہ ہم صدر مملکت سے توقع کرتے ہیں کہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے مجاز اداروں سے پوچھ گچھ کریں اور اس پر قوم کو اعتماد میں لے کر ملکی استحکام میں اضافہ کریں تاکہ اوورسیز پاکستانی ڈالرز کی ترسیل میں اضافہ کر کے اپنے مادر وطن کے لئے کردار ادا کریں۔

پریس کانفرنس سے چوہدری دلپزیر ، قیصر علی ، وسیم اسحاق اور محمد شفیق نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button