جہلم پولیس نے جوئے کی بڑی بازی الٹ دی، 19 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری عمران حسین اور ٹیم کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی بازی الٹ دی، پولیس نے 19 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے۔

ملزمان سیف اللہ،وقار اقبال ،شہباز،علی افضل،شہریار،عبدالجبار،اعظیم،محسن رؤف، محمد حفیظ، محمد شہزاد، جنید فاروق، حیدرابرار، جیل حسین،محمد فیاض،محمد شیعب،اویس،عبدالمنان ،بلال احمد اور شرجیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے اصیل مرغوں کی لڑائی پر جواء لگا کر ارتکاب جرم کیا۔

ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 1لاکھ 24ہزار 600روپے ،17عددموبائل فونز،7عدد موٹر سائیکلز اور 7عدد اصیل مرغے برآمد کر لئے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ ڈی پی او جہلم کی صدر پولیس کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button