دینہ میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

دینہ پولیس نے شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے، ایک ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل جہلم کی تحصیل دینہ میں نئی آبادی ڈھوک احمد شاہ سید حسین کے رہائشی ملزم ثمر عباس ولد افضال مہدی نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو 15کی کال پر پولیس نے ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ثمر عباس کے ساتھی پر ویڈیو بنانے کا الزام ہے، گرفتار ملزمان سے ویڈیو کی برآمدگی ممکن نہ ہوسکی، البتہ خاتون کے میڈیکل میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ثمر عباس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے اور ڈی این اے کے لئے نمونے لاہور لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button