پنڈدادنخان: ایس ایچ او للِہ رانا عبدالطیف اور ٹیم کی اہم کارروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم سمیت بکری چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی شناخت محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کیا تھا،ملزم سے رائفل12بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایک اور اہم کارروائی میں بکری چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت محمد عمران اور محمد شہباز کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے نقد رقم 60ہزار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔