جہلم: آئیسکو سرکل جہلم کے ملازمین نے یونیفارم استعمال کرنی چھوڑ دی جس کی وجہ سے عام شہریوں اور واپڈا ملازمین میں فرق ختم ہو کر رہ گیا ،یونیفارم کے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر زچوری ہو نا معمول بن گیا ہے ،آئیسکو چیف واپڈا ملازمین کو یونیفارم پہننے کا پابند بنائیں تاکہ ملازمین اور پرائیویٹ افراد کی پہچان ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم میں ایس ای ایکسین ،ایس ڈی اوزکی گرفت کمزورہونے کی وجہ سے جہلم سرکل کے ملازمین نے سرکاری یونیفارم استعمال کرنا چھوڑ دی ہے ،جس کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمرز چوری ہونے کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کاکہنا ہے کہ ایس ای آئیسکو سرکل جہلم واپڈا ملازمین کو دوران ڈیوٹی سرکاری یونیفارم استعمال کرنے کا پابند بنائیں تاکہ شہری سفید کپڑوں میں ٹرانسفارمرز اتارنے والوں کو پکڑ کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر سکیں۔
شہریوں نے آئیسکو چیف انجینئر سے نوٹس لینے اور ملازمین کو پونیفارم استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔